سوامی ویویکانند نے ہندوستانی ثقافت کا مرتبہ بلند کیا ہے:ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔سوامی وویکانند نےذات پات اور مذہب کو باز رکھتے ہوئےسب کواپنایا اور پوری دنیا میں بھائی چارے کا پیغام دیا، بھارت کی عظیم ثقافت کے مرتبے کو مزید بلند کرتے ہوئے پوری دنیا میں پہچان بنانے والے سوامی وویکانند ایک قابل احترام شخصیت کہلاتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔ انہوں نے آج شہر کے کوئمپورنگامندرا میں ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ، نیشنل سروس اسکیم اور نہرو یوتھ سینٹرکے زیر اہتمام سوامی وویکانندکا جنم یعنی” نیشنل یوتھ ڈے” کے افتتاح کے موقع پر اپنےخصوصی خطاب میں کہا کہ دنیا کے کئی ممالک ایک مطمئن اورپرسکون زندگی کیلئے ترس چکے ہیں، کوویڈ کی وباء نے کئی ممالک کومتاثر کردیا ہے لیکن یہ اس ملک کا فخر ہے کہ بھارت کی عوام ایک پرسکون اور مطمئن زندگی گذاررہی ہے۔ بھارتیہ حکومت نے تمام شہریوں کیلئے مفت ویکسین فراہم کئےہیں۔ مالی مشکلات کے باوجود تمام بھارتیوں کو مفت کوویڈ ویکسین فراہم کی گئی ہیں۔ دنیا کے دیگر ممالک دولتمند ہو سکتے ہیںلیکن ہندوستانی ثقافت کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔ آج پوری دنیا میں بھارت کا نام بڑے ہی احترام و وقار سے لیا جاتا ہے اس کا سہر اہمارے بزرگوں کی دی ہوئی تہذیب، ہمارے دانشمند افرادکے نظریات، بہترین سائنس دان جنہوں نے اپنی انمول ایجادات سے پوری دنیا کو قائل کیا ہے ان لوگوں کے سر جاتا ہے۔ پروگرام میں چکمگلور آئی ڈی ایس جی کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر وینودپرسادنے اپنے خصوصی خطاب میں وویکانند کی زندگی کے مخصوص لمحات پرروشنی ڈالی، ایم ایل سی ردرے گوڑا ، میئر سونیتا انپا، سوڈا صدر جیوتی پرکاش سمیت دیگر کئی اہم شخصیت موجودتھے۔