کورونا کی وباء کو لیکر عوام لاپرواہی نہ برتیں: ارگا گیانیندر

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
تیرتھ ہلی: جے سی اسپتال میں کوویڈ کا مناسب علاج کرایا جارہا ہے اگرکسی کو کورونا کی علامات کا پتہ چل جاتا ہے تو گھر پر ہی دوائی لینے اور گھروں میں رہنے کے بجائے اسپتال جائیں ۔اس بات کی اپیل رکن اسمبلی ارگا گیانیندر نے تعلقہ عوام سے کی ہے۔ انہوں نے تعلقہ کے گوپال گوڑا رنگا مندرا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جئےچامراجندر اسپتال میں کوویڈعلاج کے لئے 50 بیڈس مختص کئے گئے ہیںاور تمام بستروں پر آکسیجن میں نصب کیا گیا ہےاور8 وینٹی لیٹرموجود تھے اور تین وینٹی لیٹروں کومیگان اسپتال لےجایا گیا ہے۔ 15 جمبو اور 12 منی آکسیجن ہیں۔ کورونا کے مریضوں کو معیاری ناشتہ اورکھانا فراہم کیا جارہا ہے۔اسی طرح تعلقے میں وسیع پیمانے پر کورونا وائرس پھیل رہا ہے جس کے پیش نظر یہاں کے مورارجی دیسائی اسکول میں 500 بستروں پر مشتمل کوویڈ کیئر سنٹر کھولاجارہا ہے۔ الگ الگ وارڈ بنانے کیلئے  پہلے ہی حکومت نے فنڈز جاری کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جئےچامراجندر اسپتال میں 22 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔گاجنور کوویڈ کئیر بھرتی ہونےکے بعد ہی مورارجی سنٹر کوویڈ مریضوں کو رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ بخار اور زکام سے دوچار ہیں لیکن وہ بغیرکوویڈ ٹیسٹ کے گھروں میں رہ رہے ہیں۔ یہی حال دیہاتوں کا بھی ہے۔ اس وقت چاہئے جتنے پیسے خرچ کرنا چاہو تو بھی مریضوں کو بسترملنا ناممکن ہوتاجارہا ہے، ایسے سنگین حالات پیدا ہوچکے ہیں، اگر مریض شروع میں ہی کورونا کا علاج کروالتے ہیں تو انہیں ابتدائی علاج سے ہی ٹھیک کرنا ممکن ہے۔ اس حقیقت کے باوجود لوگ علاج کروانے کیلئے آگے نہیں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرام پنچایت کے دائرےمیں کورونا کی علامت دکھائی دینے والوں کامعائنہ کروانے کیلئے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں آشا کارکن ، آنگن واڑی کارکنوں ، کے ساتھ اس کام کو انجام دیا جارہا ہے۔ اگراس طرح کام نہیں کرتے ہیں تو کوروناچائن لنک سے بچنا مشکل ہوسکتا ہے۔انہوں نےافسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو گمان نہیں تھا کہ کورونا کی دوسری لہر سونامی کی طرح آئے گی۔یہ وقت تنقید کرنے کا نہیں ہے۔ ہمارا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ نہ یڈیورپا اور نہ ہی سدرامیااس وباءپر قابو پا سکتے ہیں۔ ہمیںہی اس پر قابوپانے کی ضرورت ہے ۔ تعلقہ میں ہیلپ لائن سنٹرکھولاگیا ہے اگر کورونا کی علامت دکھائی دیتی ہیں، یا باہر سے کوئی آیا ہوہے یا کسی طرح کی مدد کی ضرورت ہو تو اس نمبر  295940-08182 پر فون کرسکتے ہیں ۔24 گھنٹے یہ ہیلپ لائن سنٹر خدمات پر مامور رہےگا۔ پریس کانفرنس میں تحصیلدار شری پادموجود تھے۔