شیموگہ:۔ اوم شکتی سفر سے واپسی کرنے والے عقیدت مندوں میں پہلے پہل کورونا کا دھماکہ ہواتھا اورہردن 15 سے 20 افراد میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہونے کی تصدیق ہورہی ہے۔ اسی طرح شہر کے چند اسکولوں اورکالج میں بھی کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں۔یہاں سے سفر کرتا ہوا کورونا وائرس اب ایک نامور فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی داخل ہوچکا ہے اور ہوٹل کے 7 افراد میں کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ اوم شکتی سفرسے واپس آنے والے مسافروں میںکورونا کی شرح 130 کو پہنچ چکی ہے۔ ایک ہی دن میں 50 عقیدت مندوں میں کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا بعدازاں ہردن 15 سے 20 افراد میں مسلسل کورونا کی تصدیق ہوتی جارہی ہے۔ اسطرح اب تک جملہ 130عقیدت مندوں کو کورونا وائرس متاثر کرچکا ہے۔ اب شہر کے درمیانی حصہ میں واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے عملے کو کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے عملے نے ان تما م کو ہوم کوارنٹائن رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اسکے علاوہ سمس کے طلباء اوراہلکاروں میں بھی روزانہ مثبت معاملے میں اضافہ ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔
