BIG BREAKING NEWS داونگیرہ :سڑک حادثے میں 7 افراد ہلاک

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر کرائم نیشنل نیوز

BIG BREAKING NEWS
داونگیرہ :سڑک حادثے میں 7 افراد ہلاک

داونگیرہ سڑک حادثہ

(کرناٹک)داونگیرہ: 14 جنوری (ایجنسی) قومی شاہراہ 13 پر آج صبح ایک سڑک حادثہ میں سات لوگوں کی موت ہو گئی۔یہ سانحہ داونگیرے ضلع کے جگلور تعلقہ کے کناناکٹے گاؤں کے ٹول کے قریب صبح 4 بجے پیش آیاہے ۔بنگلور سے ہاسپیٹ کی طرف جارہی تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اورایک شخص ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔بتایا گیا ہے کہ یہ سبھی یادگیری ضلع کے شاہ پور کے رہنے والے ہیں۔داونگیرے کے ایس پی سی بی رشیانت نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔