سکلیش پور:یہاں کی پولیس نے ایک کافی کے باغ میں پائے جانے والے برطانوی قدیم زمانے کے چاندی کے 28 سکے ضبط کیے ہیں۔انکشاف ہوا ہے کہ یہ سکے تعلقہکے ہلے بیلور گاؤ ں کے شیام نامی شخص کے کافی باغات میںکام کرنے والے وٹیگڈے گاؤں کےہریش کے گھر سے برآمد ہوئے ہیں۔دسمبر 27 کو لے بیلور گاؤں میں شیام کے کافی کے باغات میں کام کرنے والے مزدور ہریش کو چند سکے ملے تھے جن میں سےکچھ سکے ایک مقامی شخص کو فروخت کیا گیا تھا۔جب باغ کے مالک نے اس بارے میں دریافت کیا تو ہریش نے 9 سکے مالک کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اسے صرف 9 سکے ملے ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ باغ کے مالک شیام نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور 9 سکے پولیس کو سونپے ہیں۔اطلاع پاکر پی ایس آئی بسواراج اور ان کے عملے نے موقع پر پہنچ کر ہریش کو گرفتار کیا اور وٹے گڈے گاؤں میں اس کے گھر کے پیچھے دفن کئے گئے سفید کپڑے میں لپٹے 19 سکے ضبط کرلئے۔ہریش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
