کورونا وائرس کوروکنے کیلئے ضلع انتظامیہ کا تعاون کریں :جج مصطفیٰ حسین

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: کوویڈ19 کے انفیکشن کوپھیلنے سے روکنے کیلئے ضلع انتظامیہ کا ساتھ دینے کی اپیل ڈسٹرکٹ سینئروسیشن کورٹ جج مصطفیٰ حسین ایس اے نے عوام سے کی ہے ۔کورونا کے معاملے ملک بھر میں بڑھتے جارہے ہیں۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک، سماجی فاصلہ ، صاف صفائی کا اہتمام اور حکومت کے بتائے گئے رہنمائی خطوط پر رضاکارانہ طور پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس مہلک انفیکشن کی روک تھام کیلئے ، موجودہ کوویڈ شیلڈویکسین اور کو ویکسین کے ٹیکے 45 سال سے زیادہ عمر والوں کو دی جارہی ہیں۔ اسی طرح ، طویل عرصہ سے بیمار یا دل ، اعصابی نظام ، پھیپھڑوں ، گردوں کی بیماری ، ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر ، دمہ یا تھائیراڈ کی بیماری والے افراد چاہےوہ دوائی لے رہے ہوں، اسکے علاوہ ایمیونیو ڈفینشنسی، ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد بیماری کے کسی بھی مرحلے میں ہوں اس ویکسین کو لے سکتے ہیں، لیکن حاملہ خاتون اور زچہ خاتون کویہ ویکسین لینے سے بازرکھا گیا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ کورونا وائرس کو لیکر لاپرواہی برتنے کے بجائے اسکی لڑائی میں ہم کو ساتھ دیتے ہوئےاسکو ختم کرنے میں تعاون کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو چاہئے کہ وہ رضاکارانہ طور پر ویکسین لینے کیلئے آگے آئیں اور بیداری احکامات کی پابندی کرنے کی گذارش کی ہے۔