شیموگہ: شیموگہ ہوائی اڈے کی تعمیر کیلئے اپنی زمینیں کھوچکے متاثرین کو رہائشی زمینات منظور کرنے پر زور دیتے ہوئے ضلع پنچایت نائب صدر ویدا وجئے کمار کی قیادت میں آج ڈپٹی کمشنر کو یادداشت پیش کی گئی ہے۔ مطالبے میں بتایا گیا ہے کہ شیموگہ تعلقہ کے سوگانے کے قریب زیر تعمیر ہوائی اڈے کیلئے سال 2007میں کسانوں سے زمینات حاصل کی گئی تھی۔ زمینات کی حصولیابی کے دوران متاثرین کو زمینات دینے کا وعدہ کیا گیا تھا ، لیکن ہوائی اڈے کی تعمیر کیلئے زمینات قبضہ میں لئے ہوئے 14 سال گذرچکے ہیں لیکن اب تک متاثرین کے نام رہائشی زمین منظور نہیں کی گئی ہے۔ کئی دفعہ یہ لوگ یادداشت پیش کرچکے ہیں۔ سال 2020 میں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں عوامی نمائندوں اور متاثرین کے درمیان ہوئی نشست میں یقین دہانی کی گئی تھی کہ اگلے 2 ماہ کے اندر نہیں زمینات تقسیم کی جائیں گی لیکن یہ وعدہ بھی بے فائدہ ثابت ہوا ہے۔ انہوں نےڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ اگلے ایک ماہ میں ان متاثرین کو زمینات منظور کرنے پر دبائو ڈالا۔
