شیموگہ میں تین دنوں تک اسکول بند: ضلع نگران وزیر کا بیان

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں نیشنل نیوز

شیموگہ میں تین دنوں تک اسکول بند: ضلع نگران وزیر کا بیان

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایشورپا

شیموگہ: ضلع کے اسکولوں میں بڑھ رہے کووڈ کے معاملات کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے اگلے تین دنوں تک اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں آج ضلع نگران وزیر کے یس ایشورپا نے نامہ نگاروں کو اطلاع دی ہے کہ ضلع کے پانچ اسکول اور چار کالجوں میں کووڈ کی وجہ سے اساتذہ اور طلباء متاثر ہوئے ہیں اس لحاظ سے ضلع بھر میں کل یعنی بدھ بتاریخ 19 جنوری سے جمعہ بتاریخ 21تک خصوصی تعطیل دی جائے گی ۔ اس تعلق سے سرکاری حکم نامہ بھی جلد جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے بلاوجہ بھیڑ جمع کرنے اور بازاروں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔