کھیلو انڈیا اور سائی آرگنائزیشن کا معاہدہ منسوخ کیاجائے:این ایس یو آئی

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ :شہرکی سیہادری کالج ضلع کاایک تاریخی تعلیمی ادارہ ہے جہاں سے تعلیم پانے والےافرادکونامور ادیب اور کامیاب شخصیات کا تحفہ ملا ہے۔حال ہی میں کالج کے احاطے میںواقع کھیل میدان میںسائی اورکھیلو انڈیا انسٹیٹیوٹ سے ضلع انتظامیہ نے معاہدہ کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ہونے والے کھیلوں کی سرگرمیوں کو کالج کے کیمپس والے میدان میں انجام دیا جارہا ہے جس کے خلاف آج ضلع این ایس یو آئی کی جانب سے شدید مذمت ظاہر ہوئی ہے۔این ایس یو آئی کا کہنا ہے کہ شیموگہ ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے موقع ملنا چاہئے یہ ضروری بھی ہےلیکن اسکے لئے شہر میں دوسرے کھیل میدان بھی بنائے گئے ہیں۔سیہادری کالج میں کھیلو انڈیا کی سرگرمیوں سے دور رکھنے کا مطالبہ کیا گیاہےاوردوسری جگہ منتقل کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ کھیلو انڈیا کی سرگرمیوں سے سیہادری کالج میں زیر تعلیم طالب العلموں کی آزادی کودھکا پہنچنے کے امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ کھیل میدان یہاں کے طالب العلموں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہزاروں کروڑ کی لاگت پر تعمیر کیا گیا ہے اور اس کو یہاں کے طالب العلموں تک ہی محدود رکھنا چاہئے ، لیکن کھیلو انڈیا اور سائی انسٹی ٹیوٹ سے معاہدہ کرنا قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر شیموگہ میں سائی اور کھیلو انڈیا کی سرگرمیاں جاری رکھنے سے روزگار کے مواقع مل سکتے ہیں تو ضلع انتظامیہ اور محکمہ اسپورٹ ایند یوتھ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو چاہئے کہ وہ اسکے لئے کسی دوسری مناسب جگہ کا انتظام کریں۔ سیہادری کالج کے طالب العلموں کے مفادات کو خطرے میں نہ ڈالتے ہوئے فوراً سائی اورکھیلو انڈیا سے کئے گئے معاہدے کو منسوخ کرنے پر زور دیا گیا۔ ساتھ ہی اس بات کی آگاہی بھی دی ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو اسکی مخالفت میں این ایس یوآئی کی جانب سےسخت تحریک کا آغاز کیا جائیگا۔ اس موقع پر این ایس یوآئی کے ریاستی سکریٹری کے چیتن، سٹی صدر وجئے، ضلعی صدر بلراج روی سکریٹری سمیت یوتھ کانگریس لیڈر، ونئے، روی منو، الوین ، کرن ، منجو وغیرہ موجودتھے۔