ویکسین کیلئے مختلف قیمتوں کے فیصلے کو مسترد کریں ریاستی حکومتیں: چدمبرم

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے جمعہ کے روز کہا کہ ریاستوں کو ویکسین کے لئے متعدد قیمتیں طے کرنے کے امتیازی فیصلے کو مسترد کرنا چاہئے اور ویکسین بنانے والوں سے بات چیت کرکے مشترکہ طور پر نئی قیمتیں طے کرنی چاہئے۔سابق وزیر داخلہ نے ٹویٹ کیاکہ ویکسین کے لئے متعدد قیمتوں کی اجازت دینے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ امتیازی سلوک اور رجعت پسندانہ ہے، ریاستوں کو متفقہ طور پر اس فیصلے کو مسترد کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ریاستی حکومتیں مشترکہ طور پر’پرائس مذاکرات کمیٹی‘ تشکیل دیں اور دونوں ویکسین مینوفیکچررز سے مساوی قیمت پر ویکسین فراہم کرنے کے لئے بات چیت کی پیش کش کریں۔چدمبرم نے الزام لگایاکہ مرکزی حکومت نے اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوکر منافع کارپوریٹ کے حوالے کردیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے ریاستوں کو 18 سے 45 سال تک کی عمر کے لوگوں اور نجی ہسپتالوں میں 600 روپے تک ٹیکے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت پہلے کی طرح 150 روپے میں ویکسین مہیا کرتی رہے گی۔کانگریس کا مطالبہ ہے کہ پورے ملک میں یکساں ویکسین کی قیمت مقرر کی جانی چاہئے۔