وزیر صحت کابیان ناقابل قبول ہے:ویلفیر پارٹی نے کی مذمت

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

بنگلورو؛۔ریاست کی عوام اسپتالوں میں وینٹی لیٹر ،آکسیجن اور انجکشن نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہوچکی ہے،لیکن وزیر صحت کا کہناہےکہ ریاست میں کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہے،تمام سہولیات اسپتالوں کو دی جارہی ہےلیکن یہ وزیر صحت کا دعویٰ جھوٹاہےاور ویلفیر پارٹی آف انڈیااس شدید مخالفت کرتی ہے۔اس سلسلے میں ویلفیر آف انڈیاکے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حسین نے بات کرتے ہوئے کہاکہ اپریل اور مئی کے مہینے میں کوروناکی دوسری لہر بڑے پیمانے پر منفی اثرات پیدا کرنے کے تعلق سے ماہرین نے پہلے ہی انتباہ کیاتھا،لیکن حکومتوں نے الیکشن کو بنیاد بناکر لاپرواہی برتی،جس کے نتیجے میں آج لوگوں کونقصان اٹھاناپڑرہاہے اور ریاست میںشعبہ صحت کا نظام بگڑ گیاہے ،لوگوں کو مسائل درپیش ہیں،بروقت علاج کی سہولیتیں نہیں مل رہی ہیں،مگر وزیر صحت کا کہناہے کہ ریاست میں حالات معمول پر ہیں اوریہ ان کا غیر ذمہ دارانہ جواب ہے،وزیر صحت کو چاہیے کہ وہ اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے اجتناب کریں۔اڈوکیٹ طاہرنے سوال کیاکہ گجرات کی آبادی 6.24 کروڑ ہے اور کرناٹک کی آبادی6.40 کروڑ ہے،مگر گجرات کو ایک کروڑ کوروناکی ویکسین اور کرناٹک کو75 لاکھ ویکسین دیکر کیوں تفریق کی جارہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومت ہر ضلع میں آکسیجن وادویات کی معقول سہولت فراہم کرے۔