تبادلوں کے باوجود منتقل نہ ہونے والے38انسپکٹروں کو نوٹس جاری

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

 

بنگلورو:۔پچھلے دنوں محکمہ پولیس کے38 انسپکٹروں کا تبادلہ کئے جانے کے باوجود اب تک انسپکٹروں نے اپنے مقامات سے منتقل ہونے کی پہل نہیں کی ہے،ایسے انسپکٹروں کے خلاف ڈی جی آئی جی پی نے نوٹس جاری کی ہے۔نوٹس میں کہاگیاہے کہ تبادلوں کے بعد متعلقہ علاقوں کے اعلیٰ افسروں نے خدمات سے بری کیاہے، باوجودا س کے تبادلہ کئے گئے مقامات پر اب تک حاضری کیوں نہیں دی گئی ہے ۔ انسپکٹروں کی یہ حرکت غیر ذمہ دارانہ حرکت مانی جائیگی اور اس لاپرواہی پر کارروائی بھی کی جائیگی،فوری طور پر افسران اپنے عہدوں سے بری ہوکر دوسری جگہ رپورٹ کریں، ایسانہ کرنے کی صورت میں سات دنوں میں قانونی کارروائی ہوگی اور محکمہ کے ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔