چارماہ کی حاملہ مسلم نرس کررہی ہے کوویڈ مریضوں کی خدمت ، ملک بھر میں ستائش

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں نیشنل نیوز

سورت: اکثر حاملہ خواتین ماہ رمضان میں روزہ رکھنے سے بچنے کیلئے ڈاکٹروں سے سفارش لیتی ہیں کہ وہ روزہ نہ رکھیں ،لیکن گجرات میں ایک ایسا واقع پیش آیا ہے جس نے سب کادل موہ لیا ہے۔ سورت کے ایک اسپتال میں خدمات انجام دینے والی ایک خاتون نے کوویڈ مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے ملک میں بھر میں اپنا نام روشن کیا ہے۔ نیانسی عائشہ نامی نرس جو 4مہینے کی حاملہ ہے۔ وہ پچھلے دو مہینوں سے کوویڈ کے مریضوں کی دیکھ بھال کررہی ہیں۔ اٹل کوویڈ سنٹر میں خدمات انجام دینے والی نیانسی عائشہ کی خاص بات یہی ہے کہ وہ رمضان کے پورے روزے رکھ رہی ہیں۔ انہوں نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھے رمضان کے مہینے میں روزے رکھ کر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کا بھی موقع ملا ہے۔میں روزے رکھ کر خدا کو راضی کررہی ہوں، ساتھ میں کوویڈ کے مریضوں کی خدمت کرتے ہوئےمخلوق کو بچانے کا کام کررہی ہوں۔