ڈاکٹروں کی خدمات بے لوث ہیں:بی وائی راگھویندرا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔کوویڈ کے دوران اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئے جوخدمات ڈاکٹروں نے انجام دی ہیں وہ قابلِ فراموش ہیں،ان کی بے لوث خدمات کی جتنی بھی تعریف کی جائے اُتنی کم ہے۔اس بات کااظہار رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے کیاہے۔انہوں نے آج یہاں کے ساگر روڈ پر کرناٹکا اسٹیٹ گورنمنٹ ڈاکٹرس اسوسیشن کی شاخ شیموگہ کیلئے آروگیہ بھون عمارت کا سنگِ بنیاد کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹروں اور محکمہ صحت عامہ کے عملے نے کوویڈکے دوران جو خدمات انجام دی ہیں وہ قابل تعریف ہیں،کوویڈکے دوران پی ایچ سی سےلیکر ڈسٹرکٹ اسپتال تک استعمال کے لائق بنائے گئے ہیں،تعلقہ اور ضلعی اسپتالوں میں آکسیجن بیڈس کی تعدادمیں اضافہ کیاگیاہے۔آکسیجن پلانٹ نصب کئے گئے ہیں،اس کے علاوہ ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ اور1117 ڈاکٹروں کی بھرتی بھی کرتے ہوئے طبی نظام کو مضبوط بنایاگیاہے۔نئے آروگیہ بھون میں ڈسپنسری کی تعمیر بھی کی جارہی ہے،یہ ایک اچھاکام ہے،دوسروں کی زندگی کو بچانے کا کام کرنےوالے آپ ڈاکٹرس اس آروگیہ بھون کوصرف کانفرنس وجلسوں تک محدودنہیں کررہے ہیں یہ اچھی بات ہے۔عوامی نمائندوں کی جانب سے جو کچھ مالی امدادمل سکتی ہے اُس امدادکو فراہم کی جائیگا۔اس موقع پر وزیر داخلہ ارگا گیانیندرانے بات کرتے ہوئے کہاکہ کوویڈکے دوران ڈاکٹرس اپنے اہل خانہ سے دو ررہتے ہوئے دن رات مریضوں کی دیکھ بھالی کی ہے یہ اچھی بات ہے،اتنا سب کرنے کے باوجود بھی کئی لوگ دم توڑ چکے ہیں اس کاہمیں افسوس ہے۔اس موقع پر ایم ایل سی ڈی ایس ارون،سرکاری ملازمین تنظیم کےریاستی صدر سی ایس شڈاکشری،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیلوامنی،ایس پی متھون کمار ، ڈی ایچ او ڈاکٹر راجیش سرگیہلی،ڈاکٹرس اسوسیشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر سدھن گوڈا پی وغیرہ موجود تھے۔