نیٹ: پہلے مرحلے میں سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے کاآغاز

بنگلورو: 2021کے میدیکل، ڈینٹل اور آیوش میڈیکل کورسس میں داخلوں کے لئے ہوئے نیٹ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لئے کاؤنسلنگ ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا ہے اور اسی سنیچر کو سیٹ میٹرکس اور فیس کی تفصیلات جاری کئے گئے ہیں اسکے لئے اٹیسٹد سرٹیفیکٹ جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں کرناٹکا ایکزامنیشن اتھارٹی (کے ای اے) نے اخباری بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 4 فروری کو ڈینٹل، میڈیکل اور آیوش میں داخلوں کے لئے سیٹوں کی تقسیم کی تفصیلات جاری کی جائینگی اس سے قبل یکم فروری کی صبح 10 بجے تک طلباء اپنی پسند کے مضامین کا انتخاب کرنے اور یکم فروری سے 3 فروری کی صبح 10 بچے تک اپنے آپشنل مضامین کو تبدیل کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ اسکے بعد چوائس 1 اور چوائس 2 سطح کے طلباء طئے شدہ فیس ادا کرتے ہوئے اڈمیشن کو ڈائون لوڈ کرنے کے لئے فروری 4 سے دوپہر 2بجے سے فروری 7 کے دوپہر 1 بجے تک کا وقت رہے گا۔ اسکے بعد طلباء ایک سیٹ اٹیسٹیڈ سرٹیفیکٹ کے ساتھ 5 فروری سے 7 فروری تک بنگلور میں موجود کرناٹکا ایکزامنیشن اتھارٹی میں جائزہ لینے کے لئے جمع کرنا ہوگا۔
