بنگلورو:یوتھ کانگریس کے صدرکے عہدے پر10 فروری کو فائزہونے کی بات محمد نلپاڈنے کہی ہے۔ ریس کورس پر واقع کانگریس بھون میں نلپاڈ نےاپنے دفتر کو ماتحت کرلیاہے اور وہ اس سلسلے میں کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کرینگے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے سال جنوری میں ہونے والے یوتھ کانگریس صدرکے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے،لیکن ان پر کریمنل مقدمہ ہونے کی بات کہتے ہوئے ان کے انتخاب کو مستردکیاگیاتھا،جس کے بعدسابق ریاستی وزیر ایم آر سیتا رام کے بیٹے رکشا رامیا کو یوتھ کانگریس کے صدرکے عہدے پر فائزکیاگیاتھا۔اس دوران محمد نلپاڈ کو عہدے سے دور رکھنے کی بات کو لیکر کانگریس حلقے میں شدیدبے چینی دیکھی گئی تھی۔بلآخر ڈی کے شیوکمارنے اس سلسلے میں یوتھ کانگریس کے قومی صدر ڈی وی سرینواس اورسدرامیا کو ساتھ لیکر اس مسئلہ کو حل نکالتے ہوئے دونوں لیڈروں کوبٹھا کر بات چیت کی گئی تھی،بلآخر ایک سال کیلئےرکشا رامیا کوصدرکی ذمہ داری دی گئی تھی،بقیہ معیادکومحمد نلپاڈ صدرکے عہدے پر فائز رہیں گے۔31 دسمبر کو رکشا رامیاکی معیاد مکمل ہوچکی ہے ،اب محمد نلپاڈ10 فروری کو یوتھ کانگریس کے صدرکی ذمہ داری انجام دینگے۔
