روس کے ایک گاؤں میں ’سیاہ برفباری‘ کیوں ہوتی ہے؟

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر

ماسکو: ہم بچپن سے سنتے اور دیکھتے آرہے ہیں کہ برفباری ہمیشہ سفید رنگ کی ہی ہوتی ہے لیکن روس کا ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں سفید نہیں بلکہ سیاہ برف پڑتی ہے۔ غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق روس کے اومسوکچن نامی ایک دور دراز گاؤں میں سردیوں کے دوران سیاہ رنگ کی برف باری ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ سیاہ رنگ کی برف گرنے کی وجہ اصل میں اس گاؤں میں موجود کوئلہ جلانے والاگرم پانی کا پلانٹ ہے جو 4 ہزار رہائشیوں کو حرارت تو فراہم کرتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اس کا دھواں آلودگی کا باعث بھی بن رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کوئلہ جلانے والاگرم پانی کا پلانٹ گاؤں کے مکینوں کے لیے ضروری ہے لیکن یہ آلودگی پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے جس کا دھواں برف کو سیاہ کر دیتا ہے۔وہاں سے ملنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنیا کے سرد ترین آباد علاقوں میں سے ایک گاؤں میں ہر طرف خوفناک کالی برف کی تہہ نظر آ رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکام کو مسلسل 3 دہایوں سے اس آلودگی کی شکایات کی جا رہی ہے تاہم اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ دوسری جانب ایک مقامی اہلکار کا کہنا ہے کہ ہیٹنگ پلانٹ میں فلٹر کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔