طالبان کو کروڑوں روپیوں کی مالی امداد کے لئے بی جے پی حکومت تیار

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

طالبان کوکروڑوں روپیوں کی مالی امداد کے لئے بی جے پی حکومت تیار

ہند افغان تعاون

نئی دہلی؛ مرکزی حکومت نے اپنے سالانہ بجٹ میں افغانستان کی طالبان زیر اقتدار حکومت کی مالی امداد کے لئے حامی بھری ہے اور وزارت داخلہ نے 200 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح سے برما اور بھوٹان کے لئے بھی مالی امداد جاری کی ہے، اسکے لئے کل 2266.24 کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔
غور طلب بات یہ ہے کہ اس وقت بھارت نے کابل میں سفارتی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں اور طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد بھارت-افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات متاثر ہیں ۔ گذشتہ سالوں میں بھارت نے افغانستان میں 348 کروڑ روپے کی لاگت کے بعض ترقیاتی منصوبے بھی جاری کیے تھے اسکا حساب بھی باقی ہے، اب بھارتی حکومت کا کہناہے کہ یہ رقم امداد تھی، اب انسانی اقدار کی بنیاد پر افغان کے طالبان کی مدد کی جارہی ہے ۔ دریں اثناء سوشیل میڈیا میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ جس طالبانی حکومت کو قبول کرنے سے بھارتیہ جنتاپارٹی اور حکومت ماننے سے انکار کررہے تھے وہ چپکے چپکے کروڑوں روپے کی مالی امداد کیسے کررہی ہے اور جو بھارت کے مسلم رہنماؤں نے طالبان حکومت کی آمد پر اپنے نظریات پیش کئے تھے انہیں غدار کہا گیا تھا لیکن اب بھارت کی حکومت نے باضابطہ طور پر طالبان کی مدد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ طالبان کے لئے بھی مدد کے ہاتھ بڑھائے جاسکتے ہیں ۔