امسال کا عام بجٹ جھوٹے اعلانات پر مبنی ہے :سندریش

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔اس بار کا مرکزی بجٹ جھوٹے اعلانات کا ناکارہ بجٹ ہے اور انتہائی مایوس کن ہے۔ اس بات کی وضاحت ضلع کانگریس کے صدر ایچ ایس سندریش نے کیا ہے۔انہوں نےآج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بارکا بجٹ بہت کمزور ہے۔ اس بجٹ میں کچھ نہیں ہے۔ یہ نہ صرف کسان مخالف بجٹ ہے بلکہ خواتین مخالف، مزدور مخالف اورمحنت کش طبقے کے خلاف والابجٹ بھی ہے۔انہوںنے کہا کہ آشا کارکنان، کام کرنے والی خواتین، آنگن واڑی کارکنان، مڈے میل بنانے والوں اور عام خواتین کیلئےبجٹ میںکوئی حصہ نہیں رکھا گیا ہے۔پچھلے دو سالوں سے کرناٹک کے لوگ کوویڈکی مشکلات، سیلاب اورقحط سالی کی اذیتیں برداشت کرچکے ہیںاورہزاروں لوگوں نے اپنی جانیں گنواں دی ہیں۔ ان لوگوں کی معاشی طاقت کو بڑھانے کیلئے مرکزی حکومت نےکوئی اقدام نہیں کیا ہے۔ غریب طبقے کو پوری طرح فراموش کرتے ہوئے امیروں کیلئے منصوبوں کا اعلان کر کے بجٹ کو مکمل طور پر عوام مخالف بنایا گیا ہے۔ایسے مشکل حالات میں ٹیکس میں کوئی چھوٹ نہیں دی گئی ہے اس کے بجائے کرناٹک پر قرض کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ریاست کے لوگوں کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا قرض مسلسل بڑھ رہا ہے۔ 93 لاکھ کروڑکاقرضہ ایک ہی سال میں 135 لاکھ کروڑ روپے پار کر چکا ہے۔ ریاستی کو ملنے والے جی ایس ٹی کو ابھی تک نہیں دیا گیالیکن30 ہزار کروڑ کاقرض دینا، یہ کہاں کا انصاف ہے؟ مہنگائی کم کرنے کیلئے بھی کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ پٹرول کی مصنوعات پر 2 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔ندی کو جوڑنے کی پیش کش بھی صرف اعلان بن کررہ گئی ہے۔ اتنا ہی نہیں مجموعی طورپر کہا جائے تو غریبوں کی امیدو ں پر پانی پھیرنے والابڑا ہی کمزور اورمایوس کن بجٹ رہا ہے کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ پریس کانفرنس میں چندربھوپال، یمونارنگے گوڑا، رمیش ہیگڑے، ریکھا رنگناتھ، وغیرہ موجودتھے۔