پیرا میڈیکل کورسس کیلئے عرضیاں مطلوب

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔تعلیمی سال24-2023 کیلئے پیرامیڈیکل میں تعلیم حاصل کرنے والے امیدواروں کیلئے عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔ڈپلومہ ان میڈیکل،ڈپلومہ ان میڈیکل ایمیجنگ ٹیکنالوجی،ڈپلومہ ان ہیلتھ انسپکٹر،ڈپلومہ ان میڈیکل ریکارڈس،ڈپلومہ ان ڈیالیسس ٹیکنالوجی،ڈپلومہ ان آپریشن تھیٹر اینڈ انستھیسا ٹیکنالوجی،ڈپلومہ ان آپتھالومک ٹیکنالوجی،ڈپلومہ ان ڈینٹل،ڈپلومہ ان ڈینٹل ہائیجن جیسے کورسس میں داخلہ لینے کیلئے آن لائن عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔امیدواروں کی تعلیمی لیاقت ایس ایس ایل سی کامیاب اور پی یو سی کے سائنس شعبے میں کامیاب طلباء کیلئے یہ کورسس اہل ہونگے۔پی یو سی کی بنیاد پر کورسس کی معیاد دو سال رہے گی،جبکہ ایس ایس ایل سی کی بنیادپر کورسس کی معیاد3 سال رہے گی۔امیدواروں کی عمرکی حد جنرل اور اوبی سی کیلئے35 سال اور ایس سی ایس ٹی اور ان سرویسس امیدواروں کیلئے40 سال مقررکی گئی ہے۔عرضی دینے کا سلسلہ شروع ہوچکاہے۔آن لائن عرضی دینے کیلئےاس ویب سائٹ پر دے سکتے ہیں۔http://www.pmbkarnataka.org