دہلی:۔ سپریم کورٹ کالجیم نے ایک بار پھر دہلی ہائی کورٹ اور دیگر ہائی کورٹس میں ججوں کی تقرری کی سفارش مرکزی حکومت کو بھیجی ہے۔ کالجیم نے یکم فروری کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں چھ جوڈیشل افسران کو دہلی ہائی کورٹ میں جج مقرر کرنے کی سفارش کی ہے، جن میں پونم اے بھانبھا ، نینا بنسل کرشنا، دنیش کمار شرما، انوپ کمار میندیرتا، سورن کانتا شرما اور سدھیر کمار جین شامل ہیں۔ .نیز تلنگانہ میں 12 ججوں کی تقرری کی بھی سفارش کی گئی ہے جن میں سے پانچ جوڈیشل افسران ہیں اور باقی وکیل ہیں۔ کالجیم نے کرناٹک ہائی کورٹ میںجج کے طور پر ایک وکیل ، پٹنہ ہائی کورٹ کے دو ایڈوکیٹ، کلکتہ ہائی کورٹ کے دو ایڈوکیٹ، بامبے ہائی کورٹ کے دو ایڈوکیٹ اور جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کے لیے ایک ایڈوکیٹ کے نام کا اعادہ کیا ہے۔ اور اس بارے میں سفارش بھیجی ہے۔
