ہمیں مکمل اعتماد، پارٹی ہائی کمان صحیح فیصلہ کرے گا: سچن پائلٹ 

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔راجستھان کے مضبوط کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے جمعہ کو پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان ملاقات تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔ راجستھان کابینہ میں ردوبدل اور جلد ہی سیاسی تقرریوں کے امکان کے درمیان یہ میٹنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں دو سال میں انتخابات ہونے ہیں۔ ہر سال 2023 میں بھی ہم ریاست میں اقتدار میں آنے کے لیے پارٹی کو مضبوط کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ ایک سوال پر سچن پائلٹ نے کہاکہ ہم سب کانگریسی ہیں۔ ہم یا تم جیسی باتوںسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ راجستھان کابینہ میں کچھ اسامیاں خالی ہیں، ان کو پر کرنے کے لیے اعلیٰ کمان نے تمام پہلوؤں پر غور کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی مجھے جو بھی ذمہ داری دے گی، میں اسے پورا کروں گا۔ میں نے تقریباً 20 سال پارٹی میں حوصلے کے ساتھ کام کیا ہے اور کرتا رہوں گا۔ غور طلب ہے کہ سچن پائلٹ سے پہلے راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت نے بھی کل 10 جن پتھ پر سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ اس میٹنگ کے بعد سی ایم نے کہا تھا کہ میں نے کابینہ میں توسیع پر اپنا موقف پیش کیا ہے۔ اس سے قبل بدھ کو بھی راہل گاندھی کے گھر پر کانگریس کی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں چیف منسٹر اشوک گہلوت، پرینکا گاندھی اور کے سی وینوگوپال نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں راہل گاندھی موجود نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق کانگریس ہائی کمان نے گہلوت کو ہدایت دی ہے کہ جلد ہی کابینہ کی توسیع کی جائے اور اس میں سچن پائلٹ کے وفاداروں کو شامل کیا جائے۔ سچن پائلٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی کے لیے خون پسینہ بہانے والے کارکنوں کو عزت دی جانی چاہیے۔ الیکشن اب زیادہ دور نہیں۔ پائلٹ کو پارٹی میں گہلوت کے مخالفین میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔