ریاست بھر میں اگلے14دنوں تک لاک ڈائون جاری

Uncategorized اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

بنگلورو:۔کرناٹک میں کوروناکے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے اگلے14 دنوں تک مزید لاک ڈائون جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اس سلسلے میں آج کابینائی نشست کے بعد وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کل یعنی27 اپریل کی رات10 بجے سے ریاست بھر میں لاک ڈائون نافذکیاجائیگا۔اس دوران کے ایس آر ٹی سی ودیگر سواریوں کی آمدورفت پر پابندی رہے گی،ریاست میں ہر دن35 ہزارسے زائد کورونا کےمعاملات ریاست میں پیش آرہے ہیں،اس وجہ سے لاک ڈائون کی معیادمیں توسیع کی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ گارمنٹ کی صنعت کو چھوڑ کر دیگر صنعتوں کو بحال رکھاجائیگا،البتہ رات کے10 بجے سے صبح6 بجے کے وقفے میں رات کا کرفیو نافذرہے گا۔صبح 6 بجے سے 10 بجے تک صرف روزمرہ کی ضرورت کے سامان کو خریدنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔کابینہ نے اس بات پر بھی فیصلہ لیاہے کہ 18 سال سے زائد عمرکے تمام لوگوں کو کوویڈ ویکسین مفت دی جائیگی۔اس کیلئے کو۔وین۔ پلاٹ فارم پر آن لائن رجسٹریشن کرواناہوگا۔کوویڈ ویکسین ریاست میں مفت دیاجائیگا۔اس سے پہلے راجستھان،مہاراشٹر،کیرل میں مفت ویکسین دینے کیلئے فیصلہ لیاجاچکاہے۔کوروناکی دوسری لہر مزید40 دنوں تک رہنےکے امکانات ہیں،اس دوران عوام گھروںمیں ہی رہ کر اپنے آپ کو محفوظ کریں۔