جارکیہولی سیکس سی ڈی جانچ کی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے ایجنسی کو ہائی کورٹ کی ہدایت

اسٹیٹ نیوز

بنگلورو:۔ رکن اسمبلی رمیش جارکی ہولی کی سی ڈی منظرعام لانے کے معاملے میں کی گئی حتمی تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کرناٹک ہائی کورٹ نے اجازت دے دی ہے۔اس معاملے کی سماعت کررہے متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے تفتیشی رپورٹ پیش کرنے ہائی کورٹ کی ڈیویژنل بنچ نے منظوری دے دی ہے۔اس منظوری کے ساتھ عرضی گزار کے اٹھائے گئے سوالات کا اب جواب مل گیا ہے۔حتمی رپورٹ پیش کرنے ایس آئی ٹی موقع کی تاک میں تھی۔ فی الحال اس معاملے کی تفتیش کرنے والی ایس آئی ٹی سے متعلقہ لڑکی نے کئی سوالات اٹھائے تھے۔لڑکی کی عرضی پر آج عدالت میں سماعت ہوئی اور عدالت نے تفتیشی رپورٹ پیش کرنے ہدایت دی ہے۔واضح ہوکہ ایک لڑکی کے سیکس کرنے کے الزام میں رمیش جارکی ہولی کو وزارت سے استعفیٰ دینا پڑا۔ اب اس کا مستقبل عدالت کے فیصلے پر ہے۔عدالت اس پر متاثرہ خاتون کے لگائے گئے الزامات کو درست قرار دیتا ہے یا الزامات سے بری کرتاہے۔ اب اس معاملے کی تفتیش مکمل ہوئی ہے۔اس کی رپورٹ عدالت کو پیش کی جائے گی۔پولیس کی حتمی تفتیشی رپورٹ میں رمیش جارکی ہولی کا مستقبل ہے۔اگر متاثرہ عورت کے لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہوئے توپولیس اس معاملے میں بی رپورٹ داخل کرے گی۔اس طرح جارکی ہولی ان پر لگائے گئے الزامات سے بری ہوجائیں گے۔اگر اس معاملے میں پولیس اور اے سی بی نے چارج شیٹ داخل کردی توجارکی ہولی کی مشکلات بڑھ سکتی ہے۔اب رمیش جارکی ہولی کے مستقبل کا دارومدار حتمی رپورٹ ہے۔اس درمیان رمیش جارکی ہولی نے مہاراشٹرا کے سابق وزیراعلیٰ فڈ نویس سے ملاقات کی ہے۔دونوں نے گوا پناجی کی ایک نجی ہوٹل میں ملاقات کی ہے۔ کہاجارہا ہے کہ فڈنویس کے ذریعہ پارٹی کے چوٹی کے لیڈروں پر دباؤ ڈالنے کی باتیں ہورہی تھیں۔