شیموگہ:۔آن لائن اولااسکوٹرخریدنے کی کوشش کرتے ہوئے تیرتھ ہلی تعلقہ کےکونندور کے ایک شخص نے53.1 لاکھ روپئے کا دھوکہ کھایاہے۔کونندورکے ساکن چدانند دھوکہ اٹھانے والے شخص ہیں،انہوں نے آن لائن پر499 روپئے کی رقم دیکر اولاالیکٹرک بُک کروائی تھی،اس کے بعد اولاکسٹمرکیر سے انہیں فون موصول ہوا،جس میں انہیں بتایاگیاہے کہ بقیہ رقم کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے،اس پرچدانندنے روہیت نامی شخص کے موبائل سے ایک لاکھ13 ہزار روپئے اور اپنے ہی اکائونٹ سے40 ہزار روپئے ٹرانسفرکئے ہیں۔ٹرانسفرہونے کے بعد ان سے کسی نے دوبارہ رابطہ نہ کیا،اس کے بعد انہوں نے اس معاملے کو مشکوک جانتے ہوئےسی ای این پولیس تھانے میں معاملہ درج کروایا۔
