بھدراوتی:حجاب کے حق میں انجمن نے اٹھائی آواز

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

بھدراوتی:۔انجمن اصلاح المسلمین بھدراوتی کی جانب سے آج ریاستی حکومت کو یادداشت پیش کی گئی جس میں کہاگیاہے کہ حجاب کے معاملے کو لیکر مسئلہ کھڑاکیاجارہاہے،حجاب مسلمانوں کیلئے بنیادی حق ہے اور اس حق کو کوئی چھین نہیں سکتالیکن کرناٹک کےبھدراوتی، اُڈپی اور کنداپورکی کالجوں میں حجاب کو استعمال کرنے سے روکاجارہاہے،یہ سراسر ناانصافی ہے۔انجمن کے صدر مرتضیٰ خان نے یادداشت کوتحصیلدار کے ذریعے ریاستی حکومت کو پہنچاتے ہوئے کہاکہ اُڈپی کی گورنمنٹ گرلس پی یو کالج اوربھدراوتی کی سرایم وی کالج میں پچھلے کچھ دنوں سے غیر ضروری تنظیمیں وادارے مداخلت کرتے ہوئے طلباء کے تعلیمی نظم ونسق کو متاثرکررہے ہیں اور دستورہند کو پامال کررہے ہیں۔اس لئے حکومت کا دستور کا پاس ولحاظ رکھتے ہوئے طالبات کو حجاب کے استعمال سے نہ روکے اور انہیں اطمینان سے تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے۔اس موقع پر انجمن کے جنرل سکریٹری عبدالقادر،کارگذار صدرامیرجان،چوک مسجد صدر انوربیگ رضوی سمیت دیگراراکین موجودتھے۔