شیموگہ:۔خواجہ سرا(تیسری جنس) کےمسائل کو جاننے کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے خصوصی نشست کا اہتمام کیاگیاتھا،جس میں خواجہ سرائوں کو شناختی کارڈ دینے کیلئے ایس پی لکشمی پرسادنے احکامات جاری کئے ہیں۔انہوں نے خواجہ سرائوں کے مسائل سننے کے بعد کہاکہ سماج میں تمام کو جینے کابرابرکاحق ہے،محکمہ پولیس تیسری صنف کے اختیارات کو فراہم کرنے کا پابندہے۔اس سے قبل خواجہ سرائوں نے اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہمیں سرکاری اہلکار عزت دینگے ،لیکن یہاں ہمارے لئے متعصبانہ رویہ اختیارکیاجارہاہے۔کہیں بھی جرم کی وارداتیں پیش آتی ہیں تو اس کیلئے خواجہ سرائوں کو ہی ذمہ دار ٹھہرایاجاتاہے۔اس پر ایس پی لکشمی پرساد نے یقین دلایاکہ وہ ان کے ساتھ زیادتی نہ ہونے دینگے،وہ پولیس کے ساتھ تعائون کریں،ان کے مسائل کو سننے اور جائزہ لینے کیلئے الگ سے واٹس ایپ گروپ بنایاجائیگا۔
