شیموگہ:۔ امدادی اسکولوں اور کالجوں کے مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کرناٹکا راجیہ ایڈیڈ اسکول وکالجوں میں وظیفہ سے محروم ملازمین اسوسیشن نے آج ضلع انتظامیہ کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کو درخواست پیش کی ہے۔ مظاہرین نے بتایا کہ 4 اپریل 2006 سے پہلے، جن ملازمین کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اور پھر انہیں بلا معاوضہ عارضی سمجھا گیا تھا انہیں پرانی مقررہ پنشن کی سہولت دی جانی چاہئے۔ جن ملازمین کی تقرری 4 اپریل 2006 کے بعد ہوئی ہے انہیں سرکاری ملازمین کو ادا کی جانی والی نئی پنشن ا سکیم کے تحت ہی سہولت دی جائے۔ امداد یافتہ اسکول اور کالج کے ملازمین کیلئے آروگیا شری (جیوتی سنجیوینی) اسکیم کے نفاذ کا بھی مطالبہ کیا۔مزید خالی آسامیوں کو پر کرنے کے قوانین میں رعایت دیتے ہوئےجگہوں کو پُر کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری اسکول کے بچوں کو دی جانے والی تمام سہولیات امدادی اسکولوں میںبھی دی جانی چاہئے۔اس کے علاوہ دیگر کئی طرح کے مطالبات کو پورا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ضلعی صدر مرتنجئے ہیرے مٹھ، چندرو، شیوکمارایم ایل وغیرہ موجود تھے۔
