BIG NEWS: سونے کے کاروباری کو لوٹنے والے 5 پولیس لٹیروں کے خلاف معاملہ درج؛ اہلکار معطل؛ ملزمان فرار

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز کرائم

سونے کے کاروباری کو لوٹنے والے 5 پولیس لٹیروں کے خلاف معاملہ درج؛ اہلکار معطل؛ ملزمان فرار


چکمگلور: سونے کے زیورات کے تاجر کو لوٹنے کے الزام میں ضلع کے اجم پور تھانے کے سب انسپکٹر سمیت چار اہلکاروں کے خلاف لوٹ، رشوت خوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اجم پور پولیس تھانے کے سب انسپکٹر لنگراجو اس معاملے کا اہم ملزم ہے۔ داونگیرہ ضلع کے سونے کا تاجر بھگوان سے پانچ لاکھ روپیے دھمکا کر وصول کرنے اور سونے کے زیورات لوٹنے کے تعلق سے بھگوان نے پولیس میں معاملہ درج کروایا ہے۔ بھگوان کے بیٹا روہت چکمگلور ضلع کے بیلور کو سونار کی دوکان پر زیورات پہنچانے روانہ ہوا تھا اس دوران اجم پور تھانے کے اہلکاروں نے تفتیش کے نام پر اسے روکا اور اسکے پاس موجود پقنچ لاکھ روپے اور زیورات پر ہاتھ صاف کیا ۔ تفتیش کے دوران اہلکاروں نے روہت کو یہ کہہ کر دھمکایا کہ اگر وہ پیسے نہیں دیگا تو غیر قانونی طریقے سے زیورات لے جانے کے معاملے میں حوالات میں بند کیا جائے گا اسکے علاوہ چوری کے معاملات میں بھی پھنسا جائے گا۔ اس بات سے خوفزدہ روہت نے پولیس کو پانچ لاکھ روپے ادا کئے اسکے بعد اسکے باپ بھگوان کو واقعے کی اطلاع دی۔ بھگوان نے اس تعلق سے پولیس کے اعلیٰ افسروں کو شکایت پیش کی جسکے بعد لوٹیرے پولیس اہلکاروں کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے اہلکاروں کو معطل کردیا ہے جبکہ ملزمان فرار بتائے گئے ہیں اور انکی تلاش کی جارہی ہے۔