ریاست میں 3ہزار کرناٹکا پبلک اسکولوں کا قیام کیاجائیگا:وزیر تعلیم

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ریاست میں اگلے کچھ مہینوں کے درمیان3000 کرناٹکا پبلک اسکول ( کے پی ایس) اسکولوں کا قیام کیاجائیگا۔اس بات کی اطلاع ریاستی وزیر برائے تعلیم مدھوبنگارپانے دی ہے۔انہوں نے آج یہاں کہ پریا درشنی انگلش اسکول،محکمہ تعلیم عامہ کے اشتراک سے کوئمپورنگامندرمیں منعقدہ کارگاہ بعنوان بدلتا ہوا امتحانات کانظام ،کاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ جب سے میں وزیر تعلیم بناہوں،اس کے بعدسے مسلسل میرے سامنے کئی چیلنجس آرہے ہیں،ان چیلنجس کو حل کرنے کیلئے مسلسل کام کررہاہوں۔بچوں کو تعلیمی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنانہ کرناپڑے،اس کیلئے43000 گیسٹ ٹیچرس کی تقرری کی ہے،13ہزار مستقل اساتذہ کی تقرری ہوئی ہے،کچھ دنوں میں ہی مزید20ہزار اساتذہ کی تقرری کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے،ان تمام کاموں کے ساتھ تعلیمی میدان میں نیاانقلاب لانے کی پہل کی جارہی ہے۔ریاست میں 3000 کرناٹکا پبلک اسکولوں کا قیام کرنے کا ارادہ ہے،اسی سال سے 300 اسکولوں کاآغازکیاجائیگا،ان اسکولوں میں ایل کے جی سے لیکر 12ویں جماعت تک کی تعلیم رہے گی۔کنڑازبان کو لیکر کسی بھی طرح کی نرمی اختیارنہیں کی جائیگی،ہر اسکول میں کنڑاکو زبان اول یا دوم کے طورپر اختیارکرناہوگا،ایس ایس ایل سی امتحانات کو تین مرحلوں میں منعقدکیاجائیگا،اس سے بچوں کو آسانی ہوگی۔اس موقع پر افتتاحی کلمات پریادرشنی اسکول کے سکریٹری این رمیش نے کہاکہ حکومت تعلیمی شعبہ کو فروغ دینے کیلئے بڑے پیمانے پر کام کررہی ہے،بڑی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں جوکہ خوش آئندبات ہے۔اس موقع پر ڈی ڈی پی آئی پرمیشورپا،ماہرِ تعلیم سابق پروفیسر چندرکانت،ڈائٹ کے پرنسپال ڈاکٹر ہری پرساد،بسوراجپا،کانگریس لیڈرکلگوڈرتناکر موجود تھے۔اس کارگاہ میں600 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی تھی۔