یوپی کے دوسرے مرحلہ کی 55 سیٹوں کے لیے انتخابی مہم مکمل؛14فروری کو ہوگی ووٹنگ

سلائیڈر نیشنل نیوز
لکھنؤ،دہرادون،پنجی:۔اترپردیش میں دوسرے مرحلے کی 55 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابی مہم کا شور آج شام 5 بجے ختم ہوگیا۔ اتراکھنڈ اور گوا میں سنگل فیز اسمبلی انتخابات کی مہم کاآج آخری دن تھا۔ شام پانچ بجے ان دونوں ریاستوں میں انتخابی مہم کا شور بھی تھم گیا۔اس دوران بی جے پی کے سنیئرلیڈروں کی طرف سے جم کرمذہب کاکارڈکھیلاگیا،نقل مکانی، فسادات ، قبرستان،اعظم خان، روہنگیا،حجاب سب پربات کی گئی،پوری انتخابی مہم اسی کے اردگرد ہے، لیکن الیکشن کمیشن خاموش تماشائی رہا۔دوسری طرف اکھلیش یادواورجینت چودھری بالکل بی جے پی کی پچ پرنہیں آئے۔کانگریس،سماجوادی پارٹی اورآرایل ڈی مسلسل کسانوں ، مہنگائی،بے روزگاری اورکورونادورکی لاپرواہی پرگھیرتی رہی اوران پارٹیوں کی کوشش رہی ہے کہ الیکشن ان ہی ضروری مسائل پرہو۔بی ایس پی ایسالگتاہے کہ بی جے پی کوواک اووردے رہی ہو۔اوربی ایس پی کوایک بھی سیٹ آئی اوربی جے پی کوضرورت ہوئی تووہ وہی جائیگی ۔اس لیے بی ایس پی کے ایک امیدوارکاجیتنابی جے پی امیدوارکے جیتنے کے مترادف ہے۔امیدواروں کے انتخاب اورحالیہ برسوں میں بی ایس پی سربراہ کے اندازسے تجزیہ نگارایساہی نتیجہ نکال رہے ہیں۔یوپی میں 7 مرحلوں پر مشتمل اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 58 سیٹوں پر 10 فروری کو ووٹنگ ہو چکی ہے، جب کہ دوسرے مرحلے کے تحت 55 سیٹوں کے لیے 14 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ساتھ ہی، اتراکھنڈ کی 70 اور گوا کی 40 اسمبلی سیٹوں کے لیے ایک مرحلے میں 14 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔انتخابی مہم کے آخری دن، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ہفتہ کو اتر پردیش کی 55، اتراکھنڈ کی 70 اور گوا کی 40 نشستوں کے لیے انتخابی مہم چلائی۔ گزشتہ روز پی ایم مودی نے اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں ریلیاں کیں۔ ساتھ ہی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی گزشتہ روز اتراکھنڈ کی کئی اسمبلی سیٹوں پر پارٹی کے امیدوار کے ساتھ انتخابی مہم چلائی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے انتخابی مہم کے آخری دن یوپی سمیت اتراکھنڈ میں زور دیا۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بھی یوپی میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کو لے کر گزشتہ روز تیز ریلیاں کیں۔ پرینکاگاندھی نے اتراکھنڈ میں مختلف اسمبلی سیٹوں پر انتخابی مہم کے آخری دن پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں ووٹوں کی اپیل کی۔