تمام یونیورسٹیوں کے امتحانات ایک ماہ کی تاخیر سے شروع کئے جائیں : محکمہ اعلیٰ تعلیم

Uncategorized

تمام یونیورسٹیوں کے امتحانات ایک ماہ کی تاخیر سے شروع کئے جائیں : محکمہ اعلیٰ تعلیم


بنگلور(انقلاب نیوز بیورو): کرناٹک میں کورونا، اومیکرون اور گیسٹ لکچررز کے تقررات میں ہونے والی تاخیر کی وجہ سے کالجوں میں نصاب کی تکمیل نامکمل ہوئی ہے اس وجہ سے امتحانات کو ایک ماہ کی تاخیر سے شروع کئے جائیں، اس سلسلے میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے اڈیشنل سکریٹری جی کمار نائک نے احکامات جاری کئے ہیں ۔
کچھ یونیورسٹیوں نے سیمیسٹر امتحان کے لئے ٹائم ٹیبل جاری کیا ہے مگرکالجوں میں نصاب مکمل نہ ہونے کی بات محکمہ کے کمشند نے کہی ہے اس وجہ سے حکومت نے امتحانات کو ایک ماہ کی تاخیر سے انجام دینے کی ہدایت دی ہے ۔یہ احکامات ریاست کے تمام یونیورسٹیوں کے لئے نافذ ہونگے البتہ ڈیم یا ٹیکنیکل یونیورسٹیاں ان احکامات سے پرے ہیں ۔