شیموگہ:۔کرناٹکاحکومت کے مسلم ایم ایل اے اور ایم ایل سی کی جانب سے آج کرناٹکاکے وزیر تعلیم سے ملاقات کی گئی،اس دوران وزیر تعلیم سے مطالبہ کیاگیاکہ ریاست میں طالبات کیلئے جو ضوابط جاری کئے گئے ہیں اُن ضوابط کے مطابق طالبات کو امتحانات کیلئے رعایت دی جائے۔مزید انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں بلاوجہ طلباء کوپریشان کی جارہاہے۔وفدمیں ضمیر احمد،رضوان ارشد،این اے حارث،نصیر احمد،یو ٹی قادر،رحیم خان موجودتھے،انہوں نے تفصیلی طو رپرحالات بیان کئے۔مگر ان کی ملاقات کے بعد حالات اس کے برعکس نظرآئے۔کرناٹکا حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبودی،حج اور وقف کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیاہے جس میں کہاہے کہ حجاب یا برقعے کے تعلق سے جو احکامات عام تعلیمی اداروں کو جاری کئے ہیں وہی احکامات مولاناآزاد ماڈل اسکول، ریسڈینشیل اسکول کیلئے نافذ ہیں،اس کے علاوہ دیگر اردو اسکولس کے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کیلئے بھی ان قوانین پر عمل کرنا لازمی ہوگا،جس سے یہ نتیجہ اخذ کیاجارہاہے کہ کیا مسلم ایم ایل ایز کی ملاقات نے ان کے سر میں الٹی باتوں کو جنم دیاہے جس کی وجہ سے کل تک نہ جاری ہونے والے احکامات جاری ہوئے ہیں۔
