شیموگہ:۔پچھلے دنوں شہرکے سولے بیل میں غیر قانونی طریقے سے چلائے جارہے قصائی خانے پر کی گئی کارروائی کے بعد پولیس اور کارپوریشن نےقصائی خانے پر بلڈوز چلایاتھا،اسی کارروائی کے دوران تین ملزمان موقع پر سے فرار ہوئے تھے ، ان تینوں کو آج پولیس نے گرفتارکرلیاہے ۔ اطلاعات کے مطابق 13 جنوری کو سولے بیل کے عبدالعزیز نامی شخص کے گھرکے پیچھے موجود قصائی خانے پر تنگانگرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے12 جانوروں کو محفوظ کیاتھا،جبکہ7 جانوروں کوذبح کیا جاچکا تھا،اس کارروائی کے بعد دُکان کے بعد عبدالعزیز،آصف،صدام اور نوراُللہ فرار ہوچکے تھے۔اس معاملے میں پولیس نے دوسواریاں بھی ضبط کی ہیں جس میں ایک مہیندرا یکس یو وی شامل ہے،اس گاڑی میں گوشت کی منتقلی کی جاتی تھی۔ملزمان کوعدالتی تحویل میں بھیجاجارہاہےجبکہ عبدالعزیزکی تلاش اب بھی جاری ہے۔
