تنہا خواتین مسافروں کیلئےمدینہ دنیا کامحفوظ ترین شہر

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
لندن:۔برطانیہ میں قائم ٹریول انشورنس کمپنی انشور مائی ٹرپ کی ایک تحقیق کے مطابق مملکت سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ  کو تنہا خواتین مسافروں کے لیے محفوظ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔انشور مائی ٹرپ سائٹ کے مطابق 84 فیصد تنہا مسافر خواتین ہیں۔ ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چھٹی گزارنے والوں کی اس آبادی کے لیے محفوظ ترین مقامات کا پتہ لگایا گیا ہے، جس کے لیے یہ اسٹڈی کی گئی ہے۔ مقدس شہر مدینہ منورہ 10/10 کے مجموعی اسکور کے ساتھ تنہا خواتین مسافروں کے لیے سب سے محفوظ شہر پایا گیا۔جنس کی بنیاد پر حملوں کی عدم موجودگی اور رات کے وقت اکیلے چہل قدمی کو محفوظ محسوس کرنے کے ذیلی اشاریہ میں مدینہ کو اعلیٰ درجہ دیا گیا۔ انشور مائی ٹرپ کے مطالعہ کے مطابق تھائی لینڈ میں چیانگ مائی دوسرا محفوظ ترین شہر ہے اور دبئی تنہا خواتین مسافروں کے لیے تیسرا محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔