کانگریس اور ایس ڈی پی آئی بی جے پی کو حب الوطنی کادرس نہ دیں:چنبسپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔کانگریس کے کئی لیڈروں کو پاکستان سے بہت محبت ہے،اگر پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے تو کانگریس کے لیڈران پاکستان چلے جائیں۔اس بات کااظہار شیموگہ کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر چنبسپانے کیاہے۔انہوں نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس اور ایس ڈی پی آئی مل کر محب وطن بی جے پی کو حب الواطنی کا سبق پڑھارہے ہیں،وندے ماترم نہ پڑھنے والے اور سرجیکل اسٹرائک کا ثبوت پوچھنے والے ایشورپاپر ملک کی غداری کا الزام لگا رہے ہیں،جس وقت نرسمہارائو دیش کے پردھان منتری تھی،اسی دوران اسی ایشورپانے لال چوک پر ترنگا لہراکر دہشت گردوں کو خوفزدہ کردیاتھا۔لال چوک پر پرچم لہرانے والاکیا ملک کاغدار کہلاسکتاہے۔لال قلعے پر قومی پرچم ہٹاکر خالصتان کا پرچم لہرانے کے بعد کانگریس نے خاموشی اختیارکی تھی جبکہ پرچم ہی نہ رہنےوالے کھمبے پر کیسری پرچم لہرانا غلط نہیں ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ دوسرے مذہب کے ٹوپی اور عمامہ پہننا کانگریسیوں کیلئے فخرکی بات ہے،لیکن کیسری شال پہنناان کیلئے شرمندگی کی بات بن چکی ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ حجاب کے تعلق سے ہمارا اعتراض نہیں ہے،لیکن حجاب کو بنیاد بناکر دیش کی عزت کوبین الاقوامی سطح پر پامال کیاجارہاہے،بعض مقامات پر حجاب نہ پہننے کیلئے حکومت نے قانون بنایاہے،محض اُن مقامات پر حجاب نہ پہنیں تو بہترہوگا۔اس ملک کے کسی بھی حصے میں کیسری پرچم لہرانے کا موقع نہ دینے کی بات کہنے والے نہروکی بات کےباوجود آج دیش بھر میں کیسری جھنڈا لہرایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ کل پی ایف آئی نے کئی مقامات پر اپنا پرچم لہرایاہے،ہندو نوجوانوں کا قتل کرنےو الے پی ایف آئی کہیں بھی پرچم لہراسکتی ہے تو اس ملک میں بی جے پی کیسری پرچم کیوں نہیں لہراسکتی؟۔