سائنسی شعبہ کو فروغ دینے کیلئےکام کیا جارہا ہے :رکن پارلیمان 

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:کمیونٹی میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے مرکزی حکومت کی مدد سے شہرکے قریب میں ہی جگہ کی نشاندہی کرتے ہوئے یہاں دوسرے درجے کا ذیلی سائنس سینٹرکھولنے کاارادہ کیا گیا ہے ۔ان باتوں کا اظہار رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے کیا ہے۔ انہوں نے آج شہر کے گیسٹ ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئےکہا کہ صنعت اور انسانی ترقی کیلئے کی جانے والی تمام سرگرمیوں میں سائنس کو شامل کرنا ضروری ہے۔ سائنسی جذبات کو فروغ دینے اور عوام میں اس کی بیداری بڑھانے میں علاقائی سائنس سنٹرکافی مددگارثابت ہوگا۔اس مرکز میں سائنس سے متعلق نمائشوں، سیمینار، لیکچرس، سائنس کیمپس اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کریگا تاکہ طلباءاورعوام میںسائنسی ذوق پیدا کیا جا سکے۔اسکول کالجوں میں دی جانے والی سائنس کی تعلیم کی حمایت میں سائنسی تجربات اور تخلیقی سوچ کو فروغ دینے کیلئے اسکول سے باہر بہت سی تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد میں یہ مرکزرہنمائی کریگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مرکز سائنس کی تعلیم اور اس کی مقبولیت کیلئے سائنس میوزیم، ڈسپلے آلات اور سائنسی تدریسی آلات کی تیاری کیلئے کام کریگا۔ منگلور، دھارواڑ اور بنگلورکے بعد شیموگہ میں ریاست کا چوتھا سائنس سنٹرکہلائےگا، جس سے شیموگہ اور پڑوسی اضلاع کے طلباء کو سائنس کے بارے میں مزید جاننے میں مدد ملے گی ۔اس موقع پر ماہرین ٹیم کے ایس کمار کلکتہ، کے اے سادھنا بنگلور، ایس سکادار کلکتہ، ڈاکٹر || ایس ایم روی کمار، میئر سنیتا انپا، انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ریاستی نائب صدر دتاتری، سوڈاصدر ناگراج وغیرہ موجودتھے۔