ایس پی؛ڈی جی یونیفارم نکال کرخاکی چڈی پہن لیں:ڈی کے شیوکمار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔میں جلدہی ایس پی اور ڈی جی سے بات کرونگا اور انہیں کہونگاکہ وہ اپنی خاکی وردی نکال کر خاکی چڈی پہن لیں یاپھر کیسری لباس پہنیں۔اس بات کااظہار کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمارنے کیاہے۔انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایشورپاکااستقبال کرنے کیلئے پانچ سو افراد کاہجوم جمانا کوئی غلطی نہیں اور اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے،مگر ایشورپاکے خلاف احتجاج کرنے جائیں تو ایسے پندرہ بیس افرادکے خلاف شکایت درج کی جارہی ہے ۔یہ کونساانصاف ہے؟جب ہم پدیاترا کر ر ہے تھے،اُس وقت ہم پر مقدمہ درج کیا گیا ،جبکہ بی جے پی کے کئی لیڈران اُنہیں ایام میں جلسے وتقاریبات کررہے تھے،مگر اُن کے خلاف کوئی کیس درج نہیں ہوا،وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی بغیرکسی تعصب کے کام کرنے والوں میں سے ہیں،ایسامیں نے سوچاتھا،مگر وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طو رپرنہیں بلکہ بی جے پی کی کٹ پتلی بن کرکام کررہے ہیں اور اپنی پارٹی کے ایجنڈے کونافذکرنے کیلئے ترجیح دے رہے ہیں۔مزید انہوں نے کہاکہ ایشورپانے قومی پرچم کی بے حرمتی کی ہے،جس پر اب تک کارروائی نہیں ہوئی ہے۔اگرفوری طور پر کارروائی نہیں ہوتی ہے تو ہم مزید احتجاج کر ینگے ۔