بریکنگ نیوز: شیموگہ – بھدرواتی میں کرفیو

شیموگہ: شیموگہ شہر میں بگڑے ہوئے حالات کو دیکھتے ضلع انتظامیہ نے شیموگہ اور بھدراوتی شہروں میں کرفیو نافذ کیاہے ۔ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک اخباری بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ سے بگڑے ہوئے حآلات کو بہتر بنانے کے لئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے ، یہ احکامات آج رات یعنی پیر کی رات سے بدھ کی صبح تک نافذ رہیں گے ۔، دریں اثناءاسکول وکالجوں کو بھی تعطئیل رہے گی ۔
