ساگر: یہاں کے آنند پور کے قریب اچاپور نامی گاؤں میں ایک لاری اور مینی اشوک لیلینڈ گاڑی کے درمیان ایک جان لیوا حادثہ پیش آیا۔

گاڑی کے ڈرائیور نورواللہ کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔ جبکہ ٹرک میں سوار دیگر ایک جوان ریحان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔متوفی کا تعلق شرالاکوپا سے بتایا جاتا ہے۔
لاری ہوس نگر سے شکاری پور جا رہی تھی، اشوک لی لینڈ میں ادرک بھر ی ہوئی تھی ۔جائے حادثہ پر آدھے گھنٹے سے زائد ٹریفک جام رہی۔
