گدگ:۔یہاں ہونے والے ایک موٹر بائک حادثے میں ایک ہی موٹر بائک پر سوار چار نوجوان ہلاک ہوئے ہیں۔مرنے والوں کی شناخت سنکیشورکےودھیا نگر کے ساکن بسوراج مالی(26)،پروین سندی(29)محبوب سگڑی(21)اوربلگام کے خنجر گلی کے ساکن فرحان جمادار(21 کے طورپرکی گئی ہے۔چاروں دوست ایک ہی موٹر بایک پر سوارہوکر گھومنے نکلے تھے،اُس وقت ان کی ٹکر کسی نہ معلوم سواری سے ہوئی،جس کی وجہ سے تین دوست موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ ایک کی موت اسپتال لے جاتےہوئے ہوئی۔اس سلسلے میںسنکیشورپولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیاگیاہے۔
