وزیر اعلی نے بجٹ سیشن سے پہلے کامرس اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ کی میٹنگ

اسٹیٹ نیوز

بنگلورو:۔کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی نے اپنی وزارت اعلیٰ کے پہلے بجٹ سے قبل ایسوسی ایشن آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں چیف منسٹر بسواراج بومئی نے آج بنگلورو میں تجارتی اور صنعتی انجمنوں کے تمام نمائندوں سے پری بجٹ میٹنگ میں مشاورت کی اور ان کی تجاویز طلب کیں۔اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی کے علاوہ، تعمیرات عامہ کے وزیر سی سی پاٹل، ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری روی کمار، محکمہ خزانہ کے اے سی ایس آئی ایس این پرساد بھی موجود تھے۔ محکمہ صنعت کی جانب سے اے سی ایس رمنا ریڈی، چیف منسٹر کے جنرل سکریٹری منجوناتھ پرساد، کمشنر آف کمرشل ٹیکس شیکھا، صنعتی اسوسی ایشن کی تنظیمیں اور افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی جن کے پاس مالیاتی قلمدان بھی ہے، 4 مارچ کو 2022-23 کے لیے اپنا پہلا بجٹ پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ 14 فروری کو شروع ہونے والا اجلاس 25 فروری کو ختم ہونا تھا تاہم اسے 4 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔