داونگیرے:۔ شہر کے سر مرزااسمعیل روڑ پر واقع مسلم ہاسٹل میں داونگیرے ضلع وقف مشارتی کمیٹی کا ضلع وقف مشاورتی کمیٹی چیرمن محمد سراج کی صدارت میں دوسرا اجلاس منعقد ہو ا،جس کا آغاز مولانا سیف الدین رضوی رکن ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے ذریعہ تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا ،وقف عملہ کے محمد ذاکر کے ذریعہ اراکین کے استقبال اور ضلع وقف افسر کی ذریعہ پچھلی میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں سے متعلق عملدرآمد پر تفصیلی جانکاری پیش کی گئی۔ اجلاس میں داونگیرے تنظیم المسلمین فنڈ اسوسیشن کے انتخابات میں کامیابی کے بعداراکین کے ذریعہ صدر ،نائب صدر ،ا ور سکریٹری کا انتخاب جو ہوا ،تنظیم المسلمین فنڈ اسوسیشن جو ضلع وقف افسر کے اڈمنسٹریشن میں تھا ،تنظیم کے انتخابات کے بعد کامیاب افراد کو اختیارات سونپنے ساتھ ساتھ ضلع کے مختلف وقف اداروں کی کمیٹیوں کومنظوری دی گئی ،علاوہ ضلع کے ترچگٹہ جامع مسجد کیلئے اڈمنسٹریشن نامزد کیا گیا ،ملے بنور جامع مسجد اور حبیب اُللہ شاہ قادری درگاہ کیلئے حسب معمول الگ الگ کمیٹی کی تشکیل کیلئے اراکین میں تفصیلی بحث کے بعد منظوری دی گئی ،انجمنِ اسلام سُنی حنفی عیدگاہ میدان ہری ہر میں زیر تعمیر پی یو سی سائنس کالج کا ضلع وقف افسر کو معائنہ کرنے احکامات دئے گئے،انجمن ِ اسلام ہری ہر عیدگاہ میدان کے تنظیمی انتخابا ت کے پیش نظر ممبر شپ کے کیلئے شہر کے کارپوریٹرس و عوام کی مانگ کو ضلع وقف کمیٹی رکن آصف جُنیدی کے ذریعہ بحث میں لانے پر ممبر شپ کی رقم میں تخفیف کیلئے ریاستی وقف بورڈ کو اجازت کیلئے روانہ کرنے منظوری دی گئی ،علاوہ اس کےاراکین کی ذریعہ صدر اجلاس کی اجازت سے ضلع میں کچھ مقامات پر وقف جائداوں کی ہیرا پھیری اور غلط استعمال کی اطلاع پر وقف افسر کو فوری کاروائی کرنے اور وقف جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی وقف افسر کو ہدایات دی گئی ،اجلاس میں صدر اجلاس ضلع وقف چیرمن محمد سراج نے رکنِ کمیٹی خلیل صاحب نلور کی بات کی حمایت کرتے ہوئے اراکین کو آئی ڈی کارڈ فراہم کرنے اور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے علم میں لائے بغیر درمیانی افراد کے ذریعہ وقف اداروں کو گرانٹ کی فراہمی سے متعلق بدعنوانیوں پر نظر رکھنے کی تلقین کی تاکہ کل کوئی ضلع وقف کمیٹی کی جانب انگلی نا اُٹھا سکے،اجلاس میں نائب چیرمن کے سراج احمد ، نائب صدرخلیل اورگولہ،نائب چیرمن شامیر عالم خان ، نائب چیرمن سراج احمد اڈوکیٹ،اراکین میں الطاف رضوی،اخیاض احمد ،فیروز پٹیل ،ابو صالحہ ،اور وقف عملے سے ابرار وغیرہ شریک رہے ،اجلاس رکن ضلع وقف کمیٹی مولانا سیف الدین رضوی کے ذریعہ دُعا پر اختتام پذیر ہوا۔
