امن کی بحالی کیلئے ہم آہنگی اجلاس کااہتمام کیا جارہا ہے:کے پی شری پال 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: ۔شہر میں پچھلے دنوں ہونے والے ناگریز واقعات کے پیش نظر2مارچ کی صبح یعنی کل 11 بجےشہر میں امن وامان کی بحالی کیلئے ہماری تنظیم کی جانب سے سرکاری ملازمین بھون میں ہم آہنگی اجلاس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ان باتوں کا اظہارپروگرام کے کنویئر کے پی شری پال نے آج نامہ نگاروں کو اطلاع دیتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شیموگہ شہر صرف ملناڈ کا دروازہ ہی نہیں ہے بلکہ کوئمپوکے کہے ہوئے الفاظ کے مطابق یہ ایک مختلف مذاہب والاامن کا باغ بھی ہے۔ لیکن حالیہ دنوں میں ایک بعدایک پرتشدد واقعات کی وجہ سے یہاں کی عام زندگی کئی طرح کی پریشانیوں کا شکارہوتی جارہی ہے۔شہر میں امن کی بحالی چاہنے والے لوگوں کے جذبات کوشدید دھکاپہنچاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میںاگرہم جیسے دانشمند افراد ہی خاموشی اختیار کرلیںگے توبدامنی پیداکرنے والوں کی فہرست میںہمارا بھی نام شامل ہوجائیگا۔لیکن ایسا نہیں ہونا چاہئےاس لئے جو لوگ امن کی بحالی کا جذبہ رکھتے ہیں انہیں ایک ہونا چاہئےاورتمام کو مل کر سماج کے مسائل حل کرنے ہوںگے۔ انہوںنے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے ہم تمام مل کر بہترین معاشرےکی تعمیر میں تعاون کریں او ر نوجوان نسلوں کی رہنمائی کریں ۔انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں سوامی جی بھی ہوںگے، مولوی بھی ہوںگے، دیگر مذایب کے پیشوائوں کو مدعو کیا جائیگا۔ان لوگوں کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں کے سربراہ بھی شامل ہونے جارہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر سے کثیرتعداد میں شامل ہوکر جلسہ کو کامیاب بنائیں۔