بی یس یف کیمپ میں کانسٹبل نے کی فائرنگ؛ 6 اہلکار ہلاک

سلائیڈر نیشنل نیوز

بی یس یف کیمپ میں کانسٹبل نے کی فائرنگ؛ 6 اہلکار ہلاک

بی یس یف

امرتسر: پنجاب کے امرتسر کے خاصہ میں بی ایس ایف میس (کھانا کھانے کا مقام) میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس فائرنگ میں 5 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 6 زخمی بتائے جاتے ہیں۔ تمام زخمیوں کو گرو نانک دیو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ایک کی حالت نازک ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔بی ایس ایف میس میں فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل کی شناخت سٹّپا کے طور پر ہوئی ہے۔ اے بی پی نیوز کے مطابق فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل سٹپا نے اندھادھند فائرنگ کی جس میں تین حولداروں سمیت 5 بی ایس ایف کے اہلکاروں کی جان چلی گئی۔ اس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ تاہم سٹپا نے کیوں گولی چلائی اس بارے میں فی الحال معلومات دستیاب نہیں ہیں