دہلی :۔ہندوستانی مارکٹ میں فروری کے مہینہ میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت کی بنیاد پر 23.49فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 1328027یونٹ کی فروخت ہوئی ہےیعنی گاڑیوں کی فروخت میں کمی درج ہوئی ہے۔گاڑیاں بنانے والی تنظیم سوسائٹی آف انڈین آٹو موبائل مینوفیکچررس (ایس آئی اے ایم) نے سیمی کنڈکٹر اور اونچی قیمتوں کو فروخت میں کمی کی اہم وجہ بتائی۔گزشتہ برس اسی مہینہ میں گھریلو بازار میں گاڑیوں کی فروکت 1735909یونٹ تھی۔ایس آئی اے ایم نے بتایا کہ فروری 2022میں سواری گاڑی، تین پہیہ، دو پہیہ گاڑی اور کواڈری سائکل کی پیداوار 1795514یونٹ تھی۔ گھریلو مارکٹ میں فروری 2022میں 262984مسافرگاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال اس مہینہ میں 281380تھی۔اسی طرح 2021کے مقابلے میں تین پہیہ اور دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت بالترتیب 27039اور 1037994کے مقابلہ میں کم ہوکر اس سال 27656اور 1426865 رہی۔ایس آئی ا ے ایم کے ڈائرکٹر جنرل راجیش مینن نے فروری 2022کے اعدادو شمار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ فروری 2021کے مقابلے سواری گاڑی، دوپہیہ اور تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت کم ہوئی ہے۔ مینن نے کہاکہ مسلسل جاری سیمی کنڈکٹروں کی کمی کے چیلنج، نئی پالیسیوں کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ، اشیا کی زیادہ قیمتیں، زیادہ لاجسٹکس لاگت وغیرہ نے آٹو انڈسری کی مجموعی فروخت پر اثر ڈالا ہے۔انہوں نے کہاکہ یوکرین میں جاری بحران کے اثرات پر انڈسٹری نظر رکھے ہوئے ہیں جس سے عالمی سطح پر سپلائی چین میں دباو آگیا ہے۔رواں مالی سال کے گیارہ مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت کم ہوکر 15177293ہوگئی ہے جو مالی سال 2020-21میں اپریل فروری کے درمیان 16146902تھی۔
