بڑی خبر: حجاب کے فیصلے کے مدنظر ضلع بھر کے اسکول و کالجوں کو تعطیل؛ سخت حفاظتی اقدامات محتاط رہنے ایڈوکیٹ شاہراز کی اپیل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بڑی خبر: حجاب کے فیصلے کے مدنظر ضلع بھر کے اسکول و کالجوں کو تعطیل؛ سخت حفاظتی اقدامات
محتاط رہنے ایڈوکیٹ شاہراز کی اپیل

شیموگہ : کرناٹکا ہائی کورٹ میں حجاب کا فیصلہ منگل کو آنے والا یے جس کی وجہ سے ساری ریاست بھر میں امن و امان بحال رکھنے کے لئے سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، شیموگہ ضلع کے تمام اسکولوں و کالجوں کو تعطیل دی گئی ہے اور ضلع بھر میں امتناعی احکامات نافذ کئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلوامنی نے احکامات جاری کئے ہیں ۔ وہیں دوسری جانب یس پی لکشمی پرساد نے اطلاع دی ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کے حدود میں جمع ہونا، جلسے کرنا، احتجاج کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے، ضلع بھرمیں پولیس کی افزود ٹکڑیاں تعینات کی گئی ہیں۔ کے یس آر پی، ڈی اے آر، سی اے آر سمیت آر اے یف کی ٹکڑی بھی حفاظتی دستوں میں شامل ہیں ۔ کسی بھی طرح کی غیرقانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کی جائیں گی ۔ کرناٹک ہائی کورٹ میں کل آنے والے فیصلے کے پس منظر میں نوجوان وکیل شاہراز مجاہد صدیقی نے اپیل کی ہے کہ عدالت سے فیصلہ کسی بھی طرح کا کیوں نہ ہو جذباتی ہونے سے گریز کریں، عدالت میں اگر فیصلہ حجاب کی تائید میں آتا ہے تو اسکا استقبال کریں اور اگر مخالفت میں آتا ہے تو مشتعل ہونے کے بجائے حکمت سے کام لیں کیونکہ سنگھ پریوار کا ایجنڈہ ہی یہ ہے کہ مسلمانوں کو مشتعل کرتے ہوئے اسکا فائدہ اٹھایا جائے ۔