وزیر اعظم نریندرمودی کی شیموگہ میں آمد: تیاری کیلئےحکام کے ساتھ وزیر ایشورپانے لیا ہوللورو کا جائزہ 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل کو شیموگہ کے قریب ہوللور گاؤں کا دورہ کرنے آرہے ہیں۔جس کے پیش نظروزیر برائے دیہی ترقیات و پنچایت راج کے ایس ایشورپا نےاس سلسلے میں حکام کے ساتھ ملاقات کی اور بعدازاں ہوللور پہنچ کر تیاریوں کا خودجائزہ لیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ نریندرمودی اس گاؤں کا دورہ کرنے کے بعد گرام پنچایت کے کاموں کے بارے میں مقامی نمائندوں اور عوام سے مشورہ کریں گے اور ملک کے تمام گرام پنچایتوں کو مناسب مشورہ اور رہنمائی دیںیہ ہمارے لئےخاص بات ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے مختلف محکموں کے ذریعہ نافذ کئے جانے والے منصوبوں پر عمل درآمدی کے بارے میں پہلے ہی بات چیت ہوچکی ہے۔ ضلع پنچایت ہال میں منعقدہ عوامی قائدین اور حکام کی نشست میں کئی اہم موضوعات پر بحث ہوئی ہے۔ ہوللور میںروزگار گیارنٹی منصوبے کی پیش رفت اچھی ہے۔مارچ کے آخرتک گھرگھر پینے کا صاف پانی فراہم کرنےکا کام مکمل کر لیا جائے گا۔اسی طرح، فضلہ کو اکٹھا کرنا اور خشک کوڑے اورسبز کوڑے کو علیحدہ کرکے مناسب طریقے سےنپٹارہ کرنے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاص بات ہے کہ خواتین ڈرائیوروں کو تربیت کے ساتھ گاڑیوں کی فراہمی کرتے ہوئےگائوں کی صفائی کے کاموں کیلئے تقرری کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ گاؤں کیلئے ایک کمیونٹی ٹوائلٹ کی تعمیر کرتے ہوئے اسے عوامی خدمت کیلئے مفت کر دیا ہے۔دیہی سطح پر ویٹرنری کی خدمت مسلسل جاری ہے۔رضاکار گروپس میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کیلئے خود روزگار کی تربیت دیتے ہوئے بینکوں کے ذریعےسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ تعلیم یافتہ بے روزگار خواتین کو نرسری اور سلائی کی تربیت دی جارہی ہے۔ ڈیجیٹل لائبریری کا آغاز ہو چکا ہے۔ اگلے چند دنوں میں گرام سبھا منعقد کی جائے گی، جس میں گاؤں والوں سے مزید مطالبےموصول کرتے ہوئےانہیںپورا کرنےکیلئے کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پررکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا، حکومت کے اڈیشنل چیف سکریٹری عتیق احمد،  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیلوامنی، ضلع پنچایت سی ای او ایم ایل ویشالی، ڈی ایچ اوڈاکٹرراجیش سرگی ہلی، ایس پی لکشمی پرساد سمیت متعدد محکموں کے افسران موجودتھے۔