شیموگہ:۔ کوویڈ ویکسین کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کے پیش نظر ہی آج ہم تمام کوویڈ کی تیسری لہر سےآسانی سے نمٹنے کے قابل ہو ئے ہیں۔اسی طرح تمام12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو کاربی ویاکس ویکسین لگوانی چاہیے۔ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آر سیلوامنی نے کیا ہے۔ انہوں نےآج ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، محکمہ تعلیم عامہ اورشیموگہ میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ شیموگہ کے اشتراک سے منعقد ہ 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کیلئے کوویڈ 19 کاربی ویاکس ویکسین مہم اور 60 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کیلئےویکسین مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر 12 سے 14 سال کی عمر کے 64387 طالب العلموں کو ویکسین دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس وقت 40ہزارکاربی ویکس ویکسین دستیاب ہیں اور اس ویکسین کے لیے ایک مائیکرو پلان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ کی پہلی دو لہریںانتہائی خوفناک رہیں ہیںکیونک اس وقت ہمارے پاس کوئی ویکسین نہیں تھی اس لیے بہت سے حادثات رونما ہوئے۔ لیکن تیسری لہر میں ایسے خطرات نہیں پیش نہیں آئے ہیں۔ اس کی وجہ کوویڈ ویکسین ہے۔ اجلاس میں شریک کے ایس ایس آئی ڈی سی کے نائب صدر ایس دتاتری نے کہا کہ کوویڈ کی تیسری لہر بہت سے مسائل سے محفوظ رہی ہےاس کی بنیادی وجہ ویکسین ہے۔ ضلع انتظامیہ، ضلع محکمہ صحت وخاندان کے تعاون سے ایک کامیاب ویکسی نیشن پروگرام انجام پایاہے۔ ہمارے ملک میں ویکسی نیشن کا ایک منظم پروگرام انجام دیا گیا ہے جس کی وجہ سےتیسری لہر میں ہمیں اتنی مشکلات کا سامنا نہیں کرناپڑا ہے۔ انہوں نے ڈی ایچ او اور آر سی ایچ او سمیت تمام عہدیداروںاورعملے کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے ضلع میں تمام اہل افراد کو ویکسین دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پہلی خوراک 96 فیصد، دوسری خوراک 98 فیصد اور احتیاطی خوراک 39 فیصدمکمل ہوسکی ہے۔ پہلی خوراک فرنٹ لائن وارئرس کیلئے 90 فیصد، دوسری خوراک 99 فیصد اور احتیاطی خوراک 18 فیصد ہوئی ہے۔اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹر راجیش سرگی ہلی، بی ای او ناگراج اور دیگر ڈاکٹر بھی موجود تھے۔
