بھگوت گیتا بڑھانے پر ہمارا کوئی اعتراض نہیں نہیں: يو ٹی قادر

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بھگوت گیتا بڑھانے پر ہمارا کوئی اعتراض نہیں نہیں: يو ٹی قادر


منگلور:اسکولی نصاب میں بھگوت گیتا پڑھانے پر ہمارا کوئی اعتراض نہیں ہے ،اس طرح کی تعلیم سے طلباء میں اخلاقیات میں اضافہ ہوتا ہے،اس بات کا اظہار کرناٹکا کے سابق وزیر یو ٹی قادر نے کیا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دلوں کو صاف کرنے اور اخلاقیات کو طاقت دینے والے اخلاقی اقدار پر مبنی مذہبی تعلیمات کو اسکول کے نصاب میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔لوگوں کے دلوں کو صاف کرنے والے،بچوں میں اخلاقیات کے درس کو فروغ دینے والے قرآن, بائبل اور دوسرے مذہبی کتابوں کا درس دینا وقت کی ضرورت ہے ,اسی طرح سے بھگوت گیتا کو بھی نصاب میں شامل کرنے پر پر ہمارا کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ اسکولوں کالجوں میں مذہب کی بنیاد پر پر حجاب کی مخالفت کرنے والے بی جے پی نے تدریسی نصاب میں بھگوت گیتا کو شامل کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کی ہم ہم مخالفت نہیں کریں گے۔لیکن ان معاملات کو لے کر ووٹ بینک کی سیاست نہ کی جائے۔سماج کو بہتر بنانے کے لئے اخلاقی تعلیم کی بے حد ضرورت ہے اس جانب حکومت توجہ دے۔